ابنا: جرمن نیوز کے مطابق مصر کے ایک سکیورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی دو گاڑیوں پر آر پی جی سے حملے کئے تھے جس میں پچيس فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔فوجیوں کی گاڑیاں شہر عریش سے رفح کے راستے گذر رہی تھیں۔ اس ذریعے نے بتایا کہ اس حملے کےبعد فوج نے صحرائے سینا کے راستے بند کردیئے اور فضائيہ کے طیاروں نے علاقے پر پروازیں کیں۔ حالیہ ہفتوں میں جزیزۂ سینا میں مسلح افراد کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں دسیوں افراد مارے گئے ہیں۔ سینامیں یہ حملہ حالیہ برسوں میں سب سے بڑا حملہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 اگست 2013 - 19:30
News ID: 453390
مصرکے صحرائے سینا کے شمالی علاقے میں پچيس مصری فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔